بین الاقوامی خلائی مرکزپاکستان میں نظرآنےلگا
کراچی: خلابازی سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے اچھی خبریہ ہےکہ خلا میں موجود بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کا نظارہ کیا جاسکتا ہے۔ آج جمعرات کی شام سات بج کر 4 منٹ سے صرف 4 منٹ کے لیے بین الاقوامی خلائی مرکز نظر آئے گا۔ یہ مناظر اگلے 14 روز تک ہوسکتے ہیں۔
ایشیاء اسپیس نے ناسا کی جانب سے جاری ٹویٹ میں بتایاگیاہےکہ جمعرات کو سات بج کرچارمنٹ پر شمال مغرب میں 11 ڈگری زاوئے پر بین الاقوامی خلائی مرکز نظر آسمان پر نظر آئے گا۔ اس کی زیادہ سے زیادہ بلندی 63 ڈگری کے زاوئے پر ہوگی۔
کراچی کے اوپر یہ مناظر21 اکتوبر کو 2 مرتبہ نظر آئیں گے جبکہ 29 اور 30 اکتوبر کو بھی نظر آئے گے۔اگلے ماہ کی پہلی تاریخ کے علاوہ 2نومبر کو دو بار اور تین نومبر کو ایک بار یہ خلائی مرکز نظر آئے گا۔
.@Space_Station will be visible over Karachi #Pakistan, Thu, Oct 20, 7:04 PM for 4 minutes appearing NW. https://t.co/2ulPbtq6eq pic.twitter.com/9SFtqeBwwZ
— Asia Space (@AsiaSpace) October 20, 2016
بین الاقوامی خلائی مرکز کوزمین سے دیکھنے کا یہ نظارہ پہلی بار کیاجائے گا۔خلائی مرکز دیکھنے کے لیے خاص زاویے کی ضرورت ہوتی ہے اور ناسا کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات پر عمل کرتے ہوئے یہ خلائی مرکز دیکھا جاسکے گا۔ سماء