ایم کیوایم لندن کےکارکنان کی عزیزآباد میں انٹری

Oct 20, 2016

Mukka Chowk Ladies Khi 20-10

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/10/Mukka-Chowk-Ladies-Khi-20-10.mp4"][/video]

کراچی: ایم کیوایم لندن کے کارکنان پوری تیاری سے عزیزآباد پہنچ گئے۔ انھوں نے یادگار شہداجانے کی کوشش کی تاہم رینجرز نے انھیں آگے بڑھنے سے روک دیا۔تاہم قانون نافذ کرنےوالے اداروں کے ساتھ مذاکرات کے بعد شہداء کے لواحقین کو یادگارشہداء جانے کی اجازت مل گئی۔

سماء کےمطابق ایم کیوایم لندن کے درجنوں کارکنان نے خواتین کے ہمراہ نائین زیروکا دورہ کیا۔اس موقع پر شدید نعرے بازی کی گئی۔ کارکنان نے ایم کیوایم کے بانی الطاف حسین کے حق میں نعرے لگائے۔

ایم کیوایم لندن کے کارکنان بڑی تعداد میں مکہ چوک اور اطراف کے علاقے میں جمع ہوگئے۔انھوں نے جناح گراؤنڈ اور یادگار شہداء پر پہنچنے کی کوشش کی۔ تاہم نائین زیرو اور اطراف کی گلیوں میں رینجرز کی بڑی تعداد میں موجود نفری نے کارکنان کوآگاہ بڑھنے سے روک دیا۔کارکنان کا مطالبہ تھاکہ وہ یادگار شہداپر فاتحہ خوانی کرنا چاہتے ہیں ۔انھوں نے ہاتھوں میں گلدستہ بھی اٹھائے ہوئے تھے۔اس دوران علاقے میں شدید ٹریفک جام ہوگیا۔

رینجرز کی بڑی تعداد مسلسل علاقے میں موجود رہی۔ایم کیوایم کے رہنما واسع جلیل نے الزام عائد کیاکہ رینجرزاور پولیس کارکنان کو حراساں کررہی ہے۔مصطفی عزیزآبادی نے کہاکہ یادگارشہداپرحاضری کاکارکنان کوحق ہے۔

قانون نافذکرنےوالے اداروں کے افسران سے مذاکرات کے بعد شہداء کے لواحقین کو یادگارشہداء جانے کی اجازت دی گئی جن میں صرف خواتین اور بزرگ موجودتھے۔ سماء

Mukka Chowk

mqm London

jinnah ground

Tabool ads will show in this div