گورنرسندھ کی باتیں ہواہوگئیں

Gov Ishrat Khi Montage 13-09

کراچی: گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد کا بڑا اعلان صرف اعلان ہی ثابت ہوا۔ حکیم سعیدشہید اورعظیم طارق شہید کے قتل کے کیسزسمیت دیگر اہم مقدمات کی دوبارہ تحقیقات پرکوئی نوٹی فیکیشن جاری نہیں ہوا۔

گورنر سندھ نے بدھ کو ایک تقریب میں بڑے اعلانات کئے۔انھوں نے کہاکہ تھاکہ حکیم سعید اور ایم کیوایم کے سابق چئیرمین عظیم احمدطارق کے قتل کے مقدمات کی دوبارہ تحقیقات کی جائیں گی۔ انھوں نے مزیدکہاتھاکہ سانحہ بلدیہ اوربارہ مئی کی دوبارہ انکوائری ہوگی۔

عشرت العباد کھل کرمصطفی کمال سےمقابلےپرآگئے

تاہم اب تک ان مقدمات کاکوئی نوٹفیکیشن جاری نہیں ہوااور نہ کسی تحقیقاتی ٹیم کا اعلان ہوا۔ گورنرکے احکامات کے باوجود پرانے کیسز کی دوبارہ انکوائری کے احکامات جاری نہ ہوسکے۔ گورنرنے یقین دلایا تھاکہ مجرموں کوانجام تک پہنچائیں گے اور کوئی بھی بچ نہیں پائے گا۔ سماء

governor sindh

ishrat ul ibad

Tabool ads will show in this div