حب میں خوفناک حادثہ، آٹھ افراد موت کے سفر پر روانہ

اسٹاف رپورٹ


حب  :  اوتھل کے قریب ٹرک اور مسافر بس کے درمیان خوف ناک حادثے میں آٹھ افراد لقمہ اجل بن گئے.

حب کے علاقے میں اوتھل کے قریب اس وقت قیامت صغرا کے مناظر تھے جب مخالف سمت سے آنے والا ٹرک تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آتی مسافر بس سے ٹکرا گیا، خوف ناک حادثے میں آٹھ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں چار بچے بھی شامل ہیں۔

 

مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی آرہی تھی۔ حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 25افراد زخمی بھی ہوئے۔ زخمیوں اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا ہے۔ سماء

MQM

Sohail Khan

spinner

Tabool ads will show in this div