پرانی سبزی منڈی میں سرچ آپریشن کے دوران 20 افراد زیر حراست
کراچی: پراني سبزي منڈي ميں پوليس نے سرچ آپريشن کے دوران سات ملزمان سميت بيس افراد کو حراست ميں لے ليا۔ ملزمان کے قبضے اسلحہ اورمنشيات بھي برآمد ہوئي۔
ايس پي گلشن ڈاکٹر فہد کے مطابق پرانی سبزی منڈی ميں کارروائي خفيہ اطلاع پر عمل ميں لائي گئي جس میں گھر گھر تلاشي کے دوران بيس مشتبہ افراد سميت سات ملزمان کو گرفتار کرليا۔ ملزمان اور مشتبہ افراد سے تفتیش کیلئے انہیں پی آئي بي تھانے منتقل کرديا گيا ہے۔
پوليس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبصے سے سات ٹي ٹي پستول اور منشيات برآمد ہوئي ہیں۔ سماء
arms recovered
suspects arrested
sabzi mandi
SP Gulshan
تبولا
Tabool ads will show in this div