گھبرانےکی بات نہیں،عوام کاسمندرپیپلز پارٹی کیساتھ ہے،سراج درانی

ویب ایڈیٹر:


کراچی  :  سندھ اسمبلی کے اسپیکر اور رہنما پاکستان پیپلزپارٹی آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ بھٹو خاندان نے قربانیاں دے کر پاکستان کو بچایا ہے، سیاسی جماعتوں میں ناراضگی ہوتی رہتی ہیں، حکومت ایم کیو ایم کو منا لے گیی۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل صوبائی اسمبلی اسپیکر اور پیپلزپارٹی کے سینیر وزیر آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں میں ناراضگی ہوتی رہتی ہیں، حکومت ایم کیو ایم مل بیٹھ کر بات چیت کریں، ہوسکتا ہے ایم کیو ایم کو تکلیف پہنچی ہو، بات چیت سے پتا چل جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ناراض ہوتی رہتی ہے، حکومت منالے،ایک موقع پر سوال کے جواب میں آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ گھبرانے کی بات نہیں، عوام کا سمندر پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے، مائنس ون فارمولا سے متعلق افواہوں پر آغا سراج درانی نے کہا کہ پی پی اور ن لیگ مائنس فارمولا چھٹل کارتوس ہے، ماضی میں بھی ایسے فارمولے سامنے آتے رہے ہیں، پیپلز پارٹی مضبوط سیاسی جماعت ہے اور رہے گی۔ ہفتہ کو ہونے والے جلسے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ جلسے سے ثابت ہوگیا ہے کہ بلاول کے کروڑوں جانثار ہیں۔ سماء

putin

opposition

jazeera

container

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div