لاہور : معروف اور لیجنڈ اداکار توقیر ناصر پی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ”نمک“ میں نواب سکندر خان کا کردار ادا کرینگے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اداکار توقیر ناصر پی ٹی وی کے ایک نئے ڈرامہ سیریل ”نمک“ میں نواب سکندر خان کا کردار ادا کرینگے۔

توقیر ناصر نے کہا ہے کہ یہ کردار میرے لئے ایک چیلنج ہے اور میں اس کو بھرپور انداز سے کروں گا۔ توقیر ناصر نے کہاکہ میرے طویل فنی تجربے کا عکس میرے کردار میں نظر آئے گا۔
ڈرامہ سیریل ”نمک“ کے رائٹر منصور آفاق، جب کہ پروڈیوسر چوہدری افتخار ورک ہیں، ڈرامے میں نمک کی کانوں میں کام کرنے والے مسائل اور نمک کی صنعت کے حوالے سے معلومات کا احاطہ کیاجائے گا۔ سماء