عمران خان ہماری جیب کترنا چاہتے ہیں

Pervez Rasheed On Ik Sot  19-10 اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان تلاشی لینا نہیں، ہماری جیب کُترنا چاہتے ہیں، وہ سپریم کورٹ آ کر ہماری تلاشی لے سکتے ہیں، اسلام آباد پر حملہ آور ہونے والوں کو شہر بند نہیں کرنے دیں گے۔ لاہور میں سماء سے خصوصی گفت گو کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ کل سے سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کا کیس شروع ہو رہا ہے، چیئرمین تحریک انصاف چاہیں تو وہاں آ کر ہماری تلاشی لے لیں۔ انہوں نے کہا کہ دو نومبر کو اسلام آباد میں زندگی معمول کے مطابق چلے گی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور شاہ محمود کی خواہش ہے کہ ادارے آپس میں ٹکرائیں، ادارے اپنا قومی کردار آئین و قانون کے مطابق ادا کر رہے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف مؤثر کارروائی کر رہے ہیں۔ سماء

pakistan tehreek-e-insaf

PERVAIZ RASHEED

Tabool ads will show in this div