وزیراعظم جلد قوم سےخطاب کریں گے، سعد رفیق

ویب ایڈیٹر:


ملتان  :  وفاقی وزیر ریلوے اور ن لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ سیاست میں کبھی فاسٹ بال کرانی پڑتی ہے تو کبھی کچھ اور، وزیراعظم تمام معاملات کو قریب سے دیکھ رہے ہیں، وزیراعظم جلد قوم سے خطاب کریں گے۔

ملتان میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ سیاست میں کبھی فاسٹ بال کرانی پڑتی ہے کبھی کچھ اور، حوصلے اور تدبر کی سیاست عمران خان کے بس کی بات نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جلد قوم سے خطاب میں اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے، یہ مغلیہ سلطنت نہیں کہ وزیر حلقے کے لوگوں کو ہی نوازتا رہے، مخالفین کے پیٹ میں ترقیاتی کاموں کا درد ہے۔ سماء

eid

Gullu Butt

public

verdict

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div