نئی دہلی : بھارتی ایئر فورس کا ہیلی کاپٹر اتر کھنڈ میں گر کر تباہ ہوگیا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق بھارتی ایئر فورس کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران شمالی ریاست اتر کھنڈ میں گر کر تباہ ہو گیا۔
بدھ کو جاری اطلاعات میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایم آئی - 17 وی ایس 75 نامی ہیلی کاپٹر چیمولی ضلع کے علاقہ مانا درہ میں تباہ ہوا، جو کہ ریاست کے اترکھنڈ کے دارلحکومت والے شہر دہرادون کے مشرق میں 763 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔
اس حادثہ میں کوئی شخص ہلاک نہیں ہوا۔ بھارتی مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراداور پائلٹ محفوظ رہا دریں اثناء بھارتی حکام نے حادثہ کی عدالتی تحقیقا ت کا حکم دے دیا ہے۔ سماء