پاکستان سُپر لیگ2017ء، کون کس کیٹیگری میں شامل؟

Oct 19, 2016

کراچی : پاکستان سپر لیگ 2017ء کیلئے 414 کرکٹرز نیلامی کیلئے پیش کئے جائیں گے، پاکستان، آسٹریلیا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، سری لنکا سمیت دیگر ممالک کے کھلاڑیوں کو 4 کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

2

پاکستان سپر لیگ 2017ء ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافنگ آج ہورہی ہے، جس میں 414 کرکٹرز نیلامی کیلئے پیش کئے جائیں گے، کھلاڑیوں کو 4 کیٹیگریز میں رکھا گیا ہے۔

2a

پاکستان سُپر لیگ 2017ء کیلئے پلاٹینیم کیٹیگری میں 28، ڈائمنڈ کیٹیگری میں 30 جبکہ گولڈ اور سلور کیٹیگریز کیلئے 50، 50 سے زائد کھلاڑیوں کو رکھا گیا ہے۔

2b

مزید جانیے : پاکستان کرکٹ آج نئے دورمیں داخل ہوجائےگی

ذرائع کے مطابق پاکستان کے 185، انگلینڈ کے 70، ویسٹ انڈیز کے 52، سری لنکا کے 27، آسٹریلیا کے 15، جنوبی افریقا کے 10، افغانستان کے 9، نیوزی لینڈ کے 7 جبک دیگر ملکوں سے تعلق رکھنے والے 24 کھلاڑیوں کی بولی لگے گی۔

2c

پی ایس ایل کی 5 ٹیمیں کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ اپنے لئے کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی جبکہ پرانے اور ناکام کھلاڑیوں کی چھٹی کا بھی امکان ہے، کئی ٹیموں نے اپنے کپتان بھی تبدیل کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ سماء

ENGLAND

bangla desh

WestIndies

newzealand

Drafting

PSL2017

Cricketes

Tabool ads will show in this div