پاک سرزمین پارٹی کاگورنرسندھ پرنیاالزام

PSP Pc Khi 28-08

کراچی: گورنر سندھ کے مصطفی کمال مخالف بیانات پر پی ایس پی کا ردعمل آگیا۔ترجمان پی ایس پی کا کہنا تھاکہ مصطفٰی کمال کي کارکردگی کا لوہا ان کے بدترین سیاسی مخالف نے بھی تسلیم کیا۔

مصطفی کمال پر ڈاکٹر عشرت العباد نے طنز کے ایسے تیر برسائے کہ اگلے پچھلے سارے ریکارڈزٹوٹ گئے۔ گورنر سندھ کے بیانات پر ترجمان پی ایس پی نےکہاکہ  مصطفيٰ کمال کا شمار دنیا کے بہترین میئرز میں کیا گیا۔مصطفٰی کمال کی تعمیر و ترقّی بحیثیت میئر دنیا نے تسلیم کی۔

عشرت العباد کھل کرمصطفی کمال سےمقابلےپرآگئے

ترجمان پي ايس پي کاکہناتھا کہ گورنر سندھ نے یہ بات ثابت کردی کہ وہ ذہنی مرض کاشکار ہیں۔ ترجمان پي ايس پي نے تجویز کیاکہ گورنر سندھ کو فوری علاج کی ضرورت ہے۔سندھ کی تباہی کےذمہ دارگورنرعشرت العباد ہیں۔انھوں نے الزام عائد کیاکہ پیسہ کھانےوالوں کےتانےبانےگورنرہاؤس سےملیں گے۔ ترجمان پی ایس پی کاکہناتھاکہ سانحہ بلدیہ کی تحقیقات لازمی ہونی چاہیے۔

گورنرسندھ جماعت اسلامی کےگرویدہ نکلے

انھوں نے مزید کہا کہ گورنرسندھ کوآزادانہ تحقیقات کیلئے مستعفی ہوناپڑےگا۔انھوں نے الزام لگاتے ہوئے کہاکہ گورنرسندھ نےریاستی اداروں کیخلاف بات کی ہے۔ سماء

governor sindh

ishrat ul ibad

MUSTAFA KAMAL

PSP

Tabool ads will show in this div