عشرت العباد کھل کرمصطفی کمال سےمقابلےپرآگئے

Governer Sindh Media Talk New Dow Uni Khi 19-10

کراچی: گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادکاکہناہےکہ مجھے لوگ اسٹيبلشمنٹ کا آدمي کہتےہیں۔ميں آئيني طور پر اسٹيبلشمنٹ کا حصہ ہوں۔ انھوں نے مصطفی کمال پرتنقید کرتےہوئے کہاکہ اس شخص کاکرداراس کے محلے والوں سے پوچھیں۔

گورنر سندھ آج بھرپورفارم میں نظرآئے۔ڈاؤ یونی ورسٹی میں ایک تقریب کے دوران انھوں نے کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہاکہ کراچی سے ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا اسلحہ پکڑا گیا۔گورنرسندھ کاکہناتھاکہ پتالگاچکے ہیں کہ اسلحہ کب اور کہاں سے خریدااوراسلحہ کس مقصد کے لیے خریدا گیا۔گورنرسندھ نے واضح کیاکہ پکڑے جانے والے اسلحے کی مکمل تحقیقات ہوں گی۔گورنرسندھ کاکہناتھاکہ کراچی پاکستان کا دل ہے،اسے صحت مندی کے ساتھ دھڑکنا چاہئیے۔

گورنرسندھ جماعت اسلامی کےگرویدہ نکلے

انھوں نے بتایاکہ کراچی آپریشن مارچ 2013 میں شروع کیا گیا تھااوراس کے 4 اہداف رکھےگئےتھے۔ٹارگٹ کلنگ، بھتہ،اغواء برائے تاوان اس آپریشن کا ہدف تھے۔ 12مئی 2007 میں جس کسی نے کلنگ کی اس کو چوراہے پر لٹکائیں گے۔گورنرنےبتایاکہ بشیرجان پرحملےکی تحقیقات دوبارہ کھول رہےہیں۔عظیم احمد طارق کے قتل کو بھی کھول دیتے ہیں۔ گورنرکاکہناتھاکہ حکیم محمدسعیدقتل کیس کےکچھ لوگ نظرآگئےہیں۔اس قتل کےملزمان بہت شریف بن رہےتھے۔

گورنرسندھ نے انکشاف کیاکہ گینگ وارکےکچھ لوگ دوبارہ ٹک ٹک کررہےہیں۔تاہم انھوں نے کہاکہ 80فیصدشہرمیں اب گھوم سکتےہیں۔ گورنرسندھ نے بتایاکہ ڈی جی رینجرزجنرل بلال اکبر3گھنٹےسےزیادہ سونہیں سکتےہوں گے۔ تاثردیاجارہاہےکہ کسی سیاسی جماعت کوسپورٹ کیاجارہاہے۔آرمی چیف کے متعلق انھوں نے کہاکہ جنرل راحیل شریف کاانتہائی بہترین ریکارڈہے۔جوکام بھی ہوگا،نیشنل ایکشن پلان کےتحت ہوگا۔

سلیم شہزاد نےبڑی پیش گوئی کردی

گورنرسندھ نے مصطفی کمال کوبھی آڑے ہاتھوں لیا۔ انھوں نے دعوی کیاکہ میں نےصرف ملک کیلئےکام کیا اور کسی اور کے لیے نہیں کیا۔ان کا کہنا تھاکہ پتہ چلاہےکہ مصطفیٰ کمال ٹھیکیداری کرتےتھے۔گورنرنے بتایاکہ معروف کالم نگار کاؤس جی نےمصطفیٰ کمال کوکھدال لکھا۔مصطفیٰ کمال کاؤس جی کےآرٹیکل کےبعدآکررونےلگے۔ انھوں نے سوال کیاکہ جب مصطفی کمال 2سال تک سینیٹررہے،پھرڈرکے کیوں بھاگ گئے۔ان کو واپس بلا کراستعفیٰ مانگاگیا۔گورنرسندھ نے مزید کہاکہ 2012میں آپ کو"را" کاپتہ چلاتو2014تک سینیٹرکیوں رہے؟۔

گورنرسندھ نے واضح الفاظ میں کہاکہ اب سب باتوں کاحساب ہوگا۔مل کرقتل کریں،بعدمیں کہیں ڈرگیاتھا،اسکوپکڑو۔گورنرنے کہاکہ مصطفیٰ کمال کےمحلےوالوں سےکریکٹرکاپوچھو۔گورنرسندھ نے مزید واضح کیاکہ تمام تحقیقات ،چٹخ کےپٹخ کےاورچھان پھٹک کےگورنربنایاگیا۔سماء

ishrat ul ibad

MUSTAFA KAMAL

Tabool ads will show in this div