جیلوں میں رکشہ سروس متعارف کروادی گئی
لاہور :پنجاب کي جيلوں ميں ملاقاتيوں کي سہولت کے ليے فري رکشہ سروس شروع ہوگئي۔پائلٹ سروس کے طور پراس کا آغاز کوٹ لکھپت جيل سے کيا گيا ہے۔
پنجاب کی جیلوں میں قید اسیران کے لواحقین کے لیے اچھی خبریہ ہےکہ انھیں اب اپنے چاہنےوالوں سے ملاقات کی لیے خوار نہیں ہونا پڑے گا۔محکمہ جيل خانہ جات کي ملکيت رکشے اسیران کے اہل خانہ کو مفت سواري فراہم کريں گے۔
جيل ميں چھتيس سو قيدي ہيں جن ميں خطرناک اسيران بھي ہيں۔ يہ مفت رکشہ سروس نہ صرف جيل کي سکيورٹي کے ليے ہے بلکہ بوڑھے اور معذور افراد کو بھي اس سے بہت فائدہ ہوگا۔
جيل حکام کا کہنا ہے کہ پائلٹ سروس کي کاميابي کے بعد اسيران کے ملاقاتيوں کي سہولت کے ليے پنجاب کي ديگر جيلوں ميں بھي يہ سروس شروع کي جائے گي۔ سماء