پیپلزپارٹی نےلانگ مارچ کاعندیہ دیدیا

Oct 19, 2016

Sukkur Khursheed shah sot 25-09

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نےکہاہےکہ وزیراعظم کی ڈگڈ گی کا اشارہ تو کہيں اورہے۔ پاناما تحقيقات پر 27 دسمبر تک فیصلہ نہ ہوا تو لانگ مارچ کریں گے۔

خورشيد شاہ نے میڈیاسے بات کرتےہوئےکہاکہ دھرنا، جلوس سیاسی حق ہے،کسی علاقے کو سیل کرنا حق نہيں سیاسی جرم ہے۔ دھرنا اسلام آباد کو سیل کرنا نہیں پاکستان کو سیل کرنا ہے۔ خورشيدشاہ کاکہناتھاکہ تحریک انصاف نے سولو فلائٹ لی  ہے،دیکھتے ہیں نتائج کیا ہونگے۔اپوزيشن ليڈرنےکہاکہ واضح طورپربتایا تھاکہ عمران خان کے احتجاج نے وزیراعظم کو مضبوط کیا۔خورشيدشاہ کاکہناتھاکہ وزیر اعظم کمزور سیاست کررہے ہيں،ان کے مشير ٹھيک نہيں۔ متنازع خبر کی اشاعت کے حوالے سے انھوں نے سوال کیا کہ ملاقات کی باتیں کیسےباہرنکلیں، کون سویلین تھا؟۔انھوں نے مزید کہا کہ اہم ملاقات کی باتیں لیک کرنےکاذمہ دارکون ہے؟۔

اپوزيشن ليڈرنےمزیدکہاکہ وزیر اعظم اپنے ملک سے ہی بے خبر ہيں۔آلو کی 70 اور 80 کی قیمت کو25 روپے بتا رہے ہیں۔ان کاکہناتھاکہ چودھری نثار کو پہلے اپنے گھر کو سنبھالنے کا کہا تھا۔خورشيدشاہ نے بتایاکہ پاناما تحقيقات پر 27 دسمبر تک فیصلہ نہ ہوا تو لانگ مارچ کریں گے۔ سماء

KHURSHEED SHAH

Panama leaks

panama papers

Tabool ads will show in this div