پاکستان اور روسی کی مشترکہ بحری مشقیں اختتام پذیر

اسٹاف رپورٹ


کراچی  :  پاکستان اور روسی بحریہ کی منشیات اسمنگلنگ کی روک تھام سے جڑی مشقیں ختم ہوگیں، دونوں ملکوں کی نیوی کو یقین ہے کہ مشترکہ مشقیں پاک روس تعلقات میں سنگ میل ثابت ہوں گی۔

منشیات کی ترسیل کیلئے اسمگلرز زمینی اور ہوائی راستوں کیساتھ ساتھ بحری  راستے بھی استعمال کرتے ہیں، پاکستان کی سمندری حدود میں منشیات کی نقل و حمل اور روکنے کیلئے پاکستان اور روس کی بحریہ نے مشترکہ مشقیں کی۔ چار روزہ مشترکہ بحری مشقوں میں پاکستان نیوی کے اسپیشل آپریشنز فورسز،۔ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور اینٹی نارکوٹکس فورسز روسی بحری جہازوں اور رشین فیڈریشن ڈرگ کنٹرول سرویسز نےمنشیات کی ترسیل روکنے کیلئے ایکسر سائز کی۔

چھ ماہ کے عرصے میں روسی جنگی بحری جہازوں نے دوسری مرتبہ  پاکستان کا دورہ کیا ہے، عسکری مبصرین کہتے ہیں ان مشقوں سے روسی اور پاکستانی بحری افواج کے مابین مشترکہ آپریشنز صلاحیت بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔ مشقوں میں حصہ لینے والے دونوں ممالک کے یونٹوں اور عملے نے مہارت کابھرپورمظاہرہ کیا۔ سماء

اور

کی

petrol

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div