گورنرسندھ جماعت اسلامی کےگرویدہ نکلے

Ishrat ul ibad & Naimatullah Khan

کراچی: گورنر سندھ عشرت العباد نےکہاہےکہ کراچی کی ترقی میں سابق ناظم نعمت اللہ خان کا کردار کلیدی رہاہے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے نعمت اللہ خان کو انتہائی ایماندار ناظم قرار دیا۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ نعمت اللہ خان کےدورمیں کراچی میں ترقی کاآغاز ہوا۔ ان کا کہناتھاکہ نعمت اللہ خان کے بعد بعد آنے والوں نے مایوس کیا۔ گورنرسندھ کاکہناتھاکہ کراچی کی ترقی میں نعمت اللہ خان کا کلیدی کردار ہے۔ گورنرسندھ نےکہاکہ نعمت اللہ خان نے ٹریفک اور پانی کے مسائل حل کئے۔

سانحہ بلدیہ پرگورنرسندھ نےکہاکہ بلديہ فيکٹري کے سانحہ ميں جو ملوث ہيں انہيں سزا ملے گي۔ کوئي يہ نہ سمجھے کہ وہ بچ جائےگا۔ گورنرسندھ نے مزیدکہاکہ کوئی کرمنل کہيں بھي چھپے،اسے سزا ملے گي۔

ڈاکٹرعشرت العباد نےواضح کیاکہ اب کوئي کرمنل سياسي جماعت کے پيچھے نہيں چھپ سکے گا۔ سماء

governor sindh

ishrat ul ibad

MUSTAFA KAMAL

MAYOR KARACHI

naimat ullah khan

Tabool ads will show in this div