عمران خان نے معافی نہ مانگی تو عدالت جاؤں گا،خورشیدشاہ

ویب ایڈیٹر:


اسلام آباد :  پیپلز پارٹی نے انتخابی اصلاحات پر پارٹی رہ نماؤں سے مشاورت کیلئے کل اجلاس بلا لیا، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کہتے ہیں کہ عمران خان نے الزامات پر معافی نہ مانگی تو دو روز بعد عدالت سے رجوع کروں گا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفت گو میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو بھیجے گئے ہرجانے کے نوٹس کی مدت پوری ہونے میں دو دن باقی رہ گئے ہیں۔ عمران خان نے دو روز میں معافی نہ مانگی یا ہرجانہ ادا نہ کیا تو تو عدالت سے رجوع کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مجھ پر کرپشن کے الزامات لگائے جو وہ ثابت نہیں کر سکے، اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے معاملے پر پیپلز پارٹی سپریم کورٹ میں اپنا جواب داخل کرے گی۔ انتخابی اصلاحات کے معاملے پر کل مشاورتی اجلاس طلب کیا ہے۔ سماء

نے

سندھ

sargodha

offers

عمران خان

Formula One

Tabool ads will show in this div