پانچ افراد کا قاتل لائنز ایریا سے گرفتار، نشاندہی پر لاش برآمد

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

کراچی: شہر قائد میں قتل و غارت کی روک تھام کیلئے آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی اہل کاروں نے لائنز ایریا میں چھاپہ مار کر اہم ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے

گرفتار کلر کی نشاندہی پر نیو کراچی سے ایک لاش برآمد کی گئی ہے۔ ملزم شہروز نے 5 شہریوں کو اغواء کر کے قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔ 
 

کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔ نیوکراچی  سیکٹر 5 بی 3 پیلا اسکول کے قریب مکان نمبر ایل پانچ سو اٹہتر ہے سے ایدھی کے رضاکاروں نے  افتخار بھٹی کی لاش برآمد کی ہے، جسے ڈبے میں بند کرکے رکھا گیا تھا۔

ملزم شہزور نے صرف اسی شخص کو نہیں مزید 4 افراد کے قتل اور لاشیں کريم آباد، ملير اور صبا سينما کے قريب پھینکنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ملزم نے پندرہ روز پہلے ہی مکان کرائےپر لیا تھا۔ لاش برآمد کرکےاسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

ملزم کا کہنا ہے کہ اس کا تعلق کسی سیاسی یا مذہبی  گروپ سے نہیں، تاہم  پولیس تفتیش کر رہی ہےاور ملزم کے مزید ساتھیوں کی بھی گرفتاری کا امکان ہے۔ سماء

کا

پر

MQM

Hayatabad

Peshawar attack

سے

India vs Pakistan

کھیل

برآمد

Tabool ads will show in this div