کوئٹہ؛ سیکیورٹی فورسز نے دوران کارروائی اسلحہ برآمد کرلیا

HDL 0100 18-10

کوئٹہ: بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر سریاب روڈ پر کارروائی میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق برآمد اسلحے میں تین ایس ایم جیز، سات میگزین اور دو خودکش جیکٹس شامل ہیں، جبکہ دو موٹر سائیکلیں بھی ملی ہیں جن میں دیسی ساختہ بم نصب تھے۔

اسکے علاوہ کارروائی میں ستر کلو دھماکا خیز مواد، فیکس مشین، جنریٹر اور اکتیس لاکھ روپے بھی برآمد کیے گئے۔ سماء

arms recovered

Security forces action

Tabool ads will show in this div