پشاور،یونی ورسٹی میں طلبہ تنظیمیں آپس میں لڑ پڑیں

ویب ایڈیٹر:


پشاور  :  پشاور کی زرعی یونی ورسٹی میں طلبہ تنظیموں میں جھگڑے کے بعد فائرنگ کر گئی، جس سے ایک طالب علم زخمی ہوگیا۔

یونی ورسٹی ذرائع کے مطابق پشاور کی زرعی یونی ورسٹی میں دو طلبہ تنظیموں میں معمولی بات پر تنازعہ کھڑا ہوگیا، جس کے بعد ہاتھوں پیروں کا آزادنہ استعمال کیا گیا، تاہم صرف اس پر ہی نوجوانوں نے بس نہ کیا، بلکہ پتھروں کی بارش کے بعد فائرنگ بھی کی گئی، جس سے ایک طالب علم زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے طلب علم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جب کہ زخمی نوجوان کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ سماء

میں

expansion

KMC

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div