متحدہ کے مرکز نائن زیرو کے قریب سے مشکوک شخص پکڑا گیا، پولیس کے حوالے

ویب ایڈیٹر

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو کے قریب سے پکڑا گیا مشکوک شخص میڈیا کے سامنے پیش کردیا گیا، برآمد ہونیوالا سامان بھی دکھادیا گیا، دہشت گردی کیلئے جاسوسی کرنیوالا شخص افغانستان کا شہری سیف اللہ ہے، ایم کیو ایم کے رہنماء افتخار عالم نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ افغان شہری نے چھوڑنے کیلئے ایک لاکھ ڈالر کی پیشکش کی۔

ذرائع کے مطابق عزیز آباد میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کے قریب سے پکڑئے گئے مشکوک افغان شہری کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا گیا جس کا نام سیف اللہ ہے، ملزم سے افغانستان کا کارڈ، موبائل فون، بیٹریز، سمیں اور کالعدم تحریک طالبان کا لٹریچر بھی برآمد ہوا۔

مشتبہ شخص کو میڈیا کے سامنے پیش کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنماء افتخار عالم کا کہنا تھا کہ نورستان سے تعلق رکھنے والا شخص نائن زیرو کے قریب دہشت گردی کیلئے جاسوسی کررہا تھا، ملزم سے اسلحہ، افغانستان کی جامعات کے کارڈز، موبائل فون، سمیں اور بیٹریز برامد ہوئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مشتبہ شخص نے چھوڑنے کیلئے ایک لاکھ ڈالر کی پیشکش کی، سیف اللہ پشاور سے آج ہی کراچی پہنچا تھا اور نائن زیرو اور اطراف کی ویڈیو بنا رہا تھا، ملزم کو مسجد کے قریب سے پکڑا گیا۔ سماء

کے

Burma

سے

Azadi March

South Africa

حوالے

hassan

flies

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div