شارجہ : متحدہ عرب امارات میں شوہر نے بیوی کو بغیر میک اپ دیکھ کر طلاق دیدی۔

متحدہ عرب امارات میں شوہر نے بیوی کو بغیر میک اپ دیکھ کر طلاق دیدی۔ عرب خبر رساں ادارے کے مطابق 34 سالہ نوجوان تیراکی کے لئے اپنی بیوی کو الممظرج بیچ پر لے گیا، جہاں تیراکی کے بعد جیسے ہی دلہن کا میک اترا تو شوہر نے اس کا اصل چہرہ دیکھ کر شور مچا دیا اور بیوی کو فوری طور پر طلاق دیدی۔

شوہر کے اس فعل کے بعد خاتون ذہنی دباﺅ کا شکار ہوگئی، جسے ماہر نفسیات کے پاس لے جایا گیا۔

ماہر نفسیات ڈاکڑ عبد العزیز آصف نے میڈیا کو بتایا کہ ذہنی دباﺅ کی شکار خاتون کے مؤقف کے بعد جب اس کے شوہر کو بلایا گیا تو اس نے کہا کہ لڑکی نے شادی سے پہلے نقلی پلکیں لگائیں اور کاسمیٹک سرجری بھی کروائی تاکہ خوبصورت نظر آسکے۔

سابق شوہر کے مطابق تاہم شادی کے بعد جب ایک دن ان حقائق سے پردہ اٹھا تو خاتون کی دھوکہ دہی کے سبب دلبرداشتہ ہو کر اسے طلاق دیدی۔ سماء