ساہیوال میں اسکول کی 4 طالبات لاپتہ، خاتون ٹیچر گرفتار، شہباز شریف کا نوٹس

ویب ایڈیٹر

ساہیوال : ساہیوال میں اسکول کی 4 طالبات لاپتہ ہوگئیں، بچیوں کی گمشدگی پر والدین نے شدید احتجاج کیا، شک کی بنیاد پر خاتون ٹیچر کو حراست میں لے لیا گیا، وزیراعظم پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو طالبات کی بحفاظت واپسی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

ساہیوال کے گورنمنٹ گرلز پائلٹ اسکول سے 4 طالبات لاپتہ ہوگئیں، سندس، اقراء، کرن اور شازمین صبح اسکول گئی تھیں جو تاحال واپس گھر نہ پہنچیں، بچیوں کی گمشدگی پر والدین نے شدید احتجاج کیا، جس کے بعد پولیس نے شک کی بنیاد پر ایک خاتون ٹیچر کو حراست میں لے لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ساہیوال میں طالبات کے لاپتہ ہونے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام اور ضلعی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی، انہوں نے بچیوں کی بحفاظت بازیابی کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سماء

India vs Pakistan

اسکول

rare

contracts

congratulates

stealth

Tabool ads will show in this div