شمالی وزیرستان : فضائی کارروائی میں غیر ملکیوں سمیت 28 دہشت گرد ہلاک

ویب ایڈیٹر

راولپنڈی : شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب جاری ہے، دتہ خیل میں پاک فوج کی فضائی کارروائی میں 28 دہشت گرد مارے گئے، غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز نے فضائی کارروائی کی جس میں 28 دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے، مرنے والوں میں غیر ملکی دہشت گرد بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بمباری میں اہم طالبان کمانڈر داؤد مٹہ بھی ہلاک ہوگیا جبکہ 4 ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔ سماء

kunduz

Tabool ads will show in this div