ایسی غذا جس سے ماں بننے کی صلاحیت ختم ہوجاتی ہے

Oct 18, 2016
vykidysh-na-rannem-sroke-kak-vygljadit-prichiny-i-posledstvija-samoproizvolnogo-vykidysha-5 لندن : ماہرین صحت کے مطابق مصنوعی مٹھاس خواتین کی تولیدی صلاحیت پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی ماہرین صحت نے نئی تحقیق میں شوگر اور پرہیزی مشروبات (ڈائیٹ)کے بہ کثرت استعمال سے خواتین کے ہاں تولیدی صلاحیت کے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ mother-and-children-photos-i11 برازیل کے شہر ساوپاؤلو کے ماہرین صحت کی جانب سے کی گئی تحقیق برطانوی ’ٹائمز‘ میگزین میں شائع ہوئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مصنوعی مٹھاس خواتین کے ہاں بچے پیدا کرنے والے بیضوں اور تولید صلاحیت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ماہرین حاملہ خواتین کو ڈائیٹ مشروبات اور شوگر کے استعمال سے گریز کا مشورہ دیتے ہیں۔ Mother-and-child ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی مشروبات اور میٹھی غذاؤں میں پایا جانے والا اضافی مصنوعی مواد حمل کے مواقع کم کرنے کا موجب بن سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ انہوں نے 524 ایسی خواتین کا طبی معائنہ کیا گیا جنہوں نے شوگر سے خالی اور مصنوعی میٹھے سے بھرپور ڈائیٹ مشروبات کا بہ کثرت استعمال کیا تھا۔ freswota-another-perfect-day-11 ان خواتین کے رحم میں موجود بچے پیدا کرنے والے بیضوں میں بچوں کی پیدائش کے جراثیم بہت کم تھے۔ اس کے علاوہ روزہ مرہ استعمال کی شوگر استعمال کرنے والی خواتین کے بیضے بھی متاثر تھے مگر وہ نسبتاً کم متاثر ہوئے ہیں۔ Gujarati-Mother-With-Child-672x372 رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شوگر اور مصنوعی مشروبات استعمال کرنے والی خواتین میں افزائش نسل کے امکانات 10 فی صد کم ہوجاتے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جو خواتین بچے پیدا کرنے کی خواہاں ہوں وہ مصنوعی شوگر سے تیار کردہ مشروبات کا استعمال کم سے کم کریں۔ سماء

CHILD

fertility

Sugar substitute

artificial sweeteners

side effects

pregency

Tabool ads will show in this div