لیاری گینگ وار کے اہم کردار شکیل بادشاہ کا قریبی ساتھی الطاف بابا گرفتار
اسٹاف رپورٹ
کراچی : کراچی پولیس نے لياری گینگ وارکے اہم کردار شکيل بادشاہ کے قريبی ساتھی الطاف بابا کو گرفتار کرليا، بھاری تعداد میں آوان، دستی بم اور ديگر اسلحہ بھی برآمد کيا گيا ہے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ نے پریس کانفرنس ميں بتايا کہ لياری کے علاقے دريا آباد ميں خفيہ اطلاع پر چھاپہ ماراگيا، اس دوران گينگ وار کے کارندے الطاف عرف بابا کو گرفتار کرليا گيا، 25 آوان گولے، 10 دستی بم اور 2 کلاشنکوف برآمد کرلی گئيں۔
پولیس کے مطابق گینگ وار کا ملزم قتل اور بھتہ خوری سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث ہے۔ سماء
dharna
Azadi March
ramadan
Killed
murali vijay
تبولا
Tabool ads will show in this div