شرمیلا کی کافی پر بھی جئے بھٹو
زندہ ہے بھٹو زندہ ہے اورجئے بھٹو کا نعرہ کسی کے لیے بھی نیا نہیں۔ پیپلز پارٹی کی ریلیاں ، جلسے اور یہ نعرے لازم و ملزوم ہیں مگر نئی بات یہ ہے کہ اب یہ نعرہ جیالوں کے لبوں کے علاوہ کافی کی پیالی سے بھی نکلتا دکھائی دے گا۔
پی پی رہنم شرمیلا فاروقی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر اپ لوڈ کی ہے۔ تصویر کافی کی پیالی کی ہے جس پر جئے بھٹو لکھا دیکھا جا سکتا ہے۔
Thank you to Chairman's @BBhuttoZardari's fabulous karachi rally! Xanders just served me this complimentary. G.A Bhutto ?? pic.twitter.com/dIOcAuwdif
— Sharmila faruqi (@sharmilafaruqi) October 17, 2016
شرمیلا نے اپنی ٹویٹ میں کراچی میں شاندار سلام شہداریلی کے انعقاد پرچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ کافی انہیں ایک کیفے کی جانب سے اعزازی طور پر پیش کی گئی۔ سماء