متحدہ اور پی پی پی اپنی لڑائی میں سندھ کو تختہ مشق نہ بنائیں، ایاز لطیف پلیجو

اسٹاف رپورٹ

حیدرآباد : قومی عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی اپنی لڑائی میں سندھ کو تختہ مشق نہ بنائیں، سندھ کی تقسیم کے مطالبے کیخلاف کل صوبہ بھر میں ہڑتال ہوگی۔

حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایاز لطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ سندھ کی تمام جماعتوں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ ایم کیو ایم سے ٹکراؤ سے بچا جائے تاہم متحدہ ایم کیو ایم سندھ کی وحدانیت پر سوالیہ نشان بناتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے صوبے کے مطالبے کیخلاف کل تاریخی ہڑتال ہوگی، مختلف جماعتوں اور ٹرانسپورٹرز نے بھی ہڑتال کی حمايت کی ہے۔ سماء

سندھ

job

transmission

Tabool ads will show in this div