پارلیمانی لیڈروں کا اہم اجلاس، ملتان کی شکست پر ن لیگ پر کڑی تنقید

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف کے زیر صدارت پارلیمانی لیڈروں کے اہم اجلاس میں ضمنی انتخابات میں جاوید ہاشمی کی شکست پر ن لیگ اور جے یو آئی کو کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

وزیراعظم نواز شریف کے زیرصدارت پارلیمانی لیڈروں کے اہم اجلاس میں خورشید شاہ، اعتزاز احسن، آفتاب شیرپاؤ، محمود اچکزئی، چوہدری نثار، پرویز رشید اور سعد رفیق شریک ہوئے۔

اجلاس میں انتخابی اصلاحات کا عمل تیز کرنے پر اتفاق رائے پایا گیا، پارلیمانی رہنماؤں نے مشورہ دیا کہ چیف الیکشن کمشنر کا تقرر جلد از جلد کیا جائے۔

تحریک انصاف کے استعفوں اور ملتان کے ضمنی الیکشن پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جاوید ہاشمی کی شکست پر ن لیگ اور جے یو آئی کو کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا، پارلیمانی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور جے یو آئی کو باغی کی کھل کر حمایت کرنی چاہئے تھی۔

پارلیمانی رہنماؤں کا مؤقف تھا کہ جاوید ہاشمی کی شکست سے تحریک انصاف کی مقبولیت بڑھی جبکہ تحریک انصاف کے استعفوں کے معاملے پر نئی حکمت عملی تیار کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ سماء

dharna

anniversary

climate

sharapova

koreans

Tabool ads will show in this div