کراچی میں پولیس، رینجرز کی کارروائی؛سات ملزمان گرفتار

Screen Shot 2016-10-18 at 6.05.58 AM

کراچی: شہر قائد میں امن برقرار رکھنے کے لیے پولیس اور رینجرز اہلکار رات بھر ایکشن میں نظر آئے۔ مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے دہشت گرد سمیت سات ملزمان گرفتار کرلیے جبکہ نوے کے قریب مشتبہ افراد بھی حراست میں لے لیے گئے۔

منگھوپیر میں پولیس کی بھاری نفری نے چھاپہ مار کر مشتبہ گھروں کی تلاشی لی جہاں ے کالعدم ٹی ٹی پی کے مبینہ دہشتگرد گل نواب سمیت 5 ملزم کو گرفتار جبکہ 42 مشتبہ افراد بھی پکڑے گئے۔

Screen Shot 2016-10-18 at 6.06.19 AM

کوثر نیازی اور فردوس کالونی میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ سرچ آپریشن کرتے ہوئے 19 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ شریف آباد اور نصرت بھٹو کالونی میں بھی سرچ آپریشن کیا گیا یہاں سے 30 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

اسکے علاوہ بلدیہ کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لوٹ مار کے 2 ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار کرلیے۔ سماء

search operation

baldia town

Tabool ads will show in this div