عمرہ زائرین کیلئے خوشخبری

Oct 17, 2016

7

فیصل آباد : عمرہ زائرین کیلئے خوشخبری، سعودی حکومت کل سے (منگل) عمرہ ویزوں کا اجراء شروع کرے گا، ویزوں کی فراہمی کا عمل 15 ذیقعد تک جاری رہے گا۔

ایسوسی ایشن آف ایشیئن حجاج کے کنوینر حافظ محمد شفیق کاشف نے بتایا ہے کہ سعودی حکومت 16 محرم بروز منگل سے عمرہ ویزوں کا اجراء شروع کرے گی جبکہ ویزوں کی فراہمی کا عمل 15 ذیقعد تک جاری رہے گا۔

انہوں نے بتایا کہ سعودی حکومت کے وزیر حج صالح بن طاہر نے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران یقین دہانی کرائی ہے کہ سعودی حکومت پاکستانی عمرہ زائرین کو بہترین معیار کی تمام ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے گی۔

حافظ محمد شفیق کا کہنا ہے کہ سعودی وزیر نے یقین دلایا ہے کہ آئندہ سال حج 2017ء سے قبل حرم شریف کا توسیعی منصوبہ مکمل ہونے پر گزشتہ مکمل کوٹہ بحال کردیا جائے گا۔

وہ بولے کہ یہ امر انتہائی خوش آئند ہے کہ رواں سال پاکستانی عازمین حج کی جانب سے سعودی مرکز شکایات کو انتظامات کے حوالے سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی جس کیلئے سعودی حکومت خراج تحسین کی مستحق ہے۔

ایسوسی ایشن آف ایشین حجاج کے کنوینر نے مزید کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی عمرہ کمپنیاں ویزوں کے حصول کے بعد زائرین سے کئے گئے معاہدوں پر عملدرآمد اور ویزہ مدت کے اندر زائرین کی حجاز مقدس سے وطن واپسی کیلئے اقدامات کو بھی یقینی بنائیں تاکہ بعد میں کسی مشکل یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اے پی پی

Saudi Arab

Tabool ads will show in this div