پاک چیک پوسٹوں پرنیٹو کا حملہ،نیٹوسپلائی بند کردی گئی

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
مہمند ايجنسی ميں نيٹو فوج کے حملے کے خلاف افغانستان ميں نيٹو فورسز کو پاکستان کے راستے ہر قسم کی سپلائی معطل کردی گئی ہے۔

گزشتہ رات قبائلی علاقے مہمندايجنسی ميں پاک افغان سرحد پر واقع سرحدی چوکی پر نيٹو کے ہيلی کاپٹروں کی بمباری پر پاکستان نے شديد ردعمل ظاہر کیا ہے۔


قبائلی علاقے طور خم کے راستے نيٹو فورسز کو تيل اور سامان کی ترسیل معطل ہوگئی ہے جس کے نتيجے ميں درجنوں کنٹينر اور آئل ٹينکرز کو خیبرایجنسی میں تختہ بيگ سے واپس پشاور بھيجوا دیا گیا ہے۔

افغانستان ميں نيٹو افواج کو طورخم کے راستے روزانہ سو سے زائد ٹينکرز اور کنٹينرز کے ذريعے تيل اور سامان بھجوایا جاتا ہے۔


عوام نے نيٹو کی بلا اشتعال کارروائی پر نيٹو سپلائی کی معطلی کو مناسب ردعمل قرارديا ہے۔ اس سے پہلے بھی کئی بار ایسے واقعات کے رد عمل میں نيٹو سپلائی معطل ہوتی رہی۔ سماء

کا

mehndi

defeat

crackdown

Tabool ads will show in this div