پیپلزپارٹی کراچی کو اکیلا نہیں چھوڑے گی، بلاول بھٹو زرداری

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر

لاڑکانہ : بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی کراچی کو اکیلا نہیں چھوڑے گی، دنیا میں کہیں بھی ظلم ہو تو وہاں کے لیڈر عوام کیلئے کھڑے ہوتے ہیں، نوڈیرو ہاؤس میں تقریب کے دوران انہوں نے مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں اور مرسوں مرسوں کراچی نہ ڈیسوں کا نعرہ بھی لگادیا۔

لاڑکانہ کے نوڈیرو ہاؤس میں پیپلزپارٹی کی جانب سے دیوالی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اسٹیٹس کو کے سیاستدان عوام کے ظلم پر پر خاموش ہیں، پشاور میں چرچ دھماکے پر بھی بہت سے لوگوں نے خاموشی اختیار کیے رکھی۔

بلاول نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کراچی کو اکیلا نہیں چھوڑے گی، دنیا میں کہیں ظلم ہو تو وہاں کے لیڈر عوام کیلئے کھڑے ہوتے ہیں، ہم اکٹھے مل کر خوشحال پاکستان بنائیں گے۔

پی پی چیئرمین نے مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں اور مرسوں مرسوں کراچی نہ ڈیسوں کا بھی نعرہ لگادیا۔

تقریب کے دوران بلاول کی ایک جھلک دیکھنے اور ملنے کیلئے شرکاء آگے بڑھے تو بھگدڑ مچ گئی، جس سے 4 بچے زخمی ہوگئے۔ سماء

burger

law

Tabool ads will show in this div