قاتلوں کی فوری گرفتاری کا حکم

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے کوئٹہ میں بس پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔

 

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق، وزیراعظم نے کوئٹہ میں بس پر فائرنگ کی مذمت کی اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

 

وزیراعظم نے سیکرٹری داخلہ کو تمام متعلقہ اداروں سے رابطے کی ہدایت کی اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔ وزیراعظم نے سیکیورٹی میں کوتاہی کی رپورٹ بھی پیش کرنے کی ہدایت کی۔ سماء

eid

tariff

Tabool ads will show in this div