شہبازتاثیرکےمبینہ اغواکاروں کاپتہ چل گیا
لاہور:سی ٹی ڈی نے دعوی کیاہےکہ شہبازتاثیر کے اغوا میں ملوث مبینہ ملزم شیخوپورہ بائی پاس مقابلے میں مارا گیا ہے۔
سماء کے مطابق سی ٹی ڈی کا کہنا ہےکہ شیخوپورہ میں دو روز قبل مارے گئے ملزمان حاجي محمد اور اس کے دو ساتھیوں کی شناخت کرلی گئی ہے۔ ہلاک دہشتگردوں میں رياض اور ساجد بھی شامل ہیں۔
شیخوپورہ بائی پاس کے قریب سی ٹی ڈی کی کارروائی،6 دہشتگرد ہلاک
سی ٹی ڈی ترجمان نےبتایاتھاکہ لاہور میں شیخوپورہ بائی پاس کے قریب نو سے دس دہشت گرد کار اور موٹر سائیکل پر سوار ہو کر فرار ہو رہے تھے ۔اطلاع ملنے پرسی ٹی ڈی کی جانب سے فوری کارروائی کی گئی اور دہشت گردوں کا پیچھا کیا گیا۔
سی ٹی ڈی نے 6دہشت گردوں کو ہلاک کرنےکادعوی کیاتھاجن میں سے تین کی شناخت آج ہوگئی ہے۔ سماء