کےالیکٹرک 58 ارب کی نادہندہ نکلی

K-Electric

اسلام آباد:کے الیکٹرک سوئی سدرن گیس کمپنی کے اربوں روپے کی نادہندہ نکلی۔آڈیٹر جنرل نے رپورٹ میں انکشاف کردیا۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کےمطابق کےالیکٹرک پرسوئی سدرن گیس کمپنی کے اٹھاون ارب روپے واجب الادا ہیں۔ نہ تو سوئی سدرن نے رقم کا تقاضا کیا اورنہ ہی کے الیکٹرک نے رقم ادا کی۔

رپورٹ کے مطابق گیس بلز اور تاخیر سے ادائیگی سرچارج کی مد میں کے الیکٹرک سوئی سدرن کمپنی کی 58 ارب کی نادہندہ ہے۔ گیس کمپنی نے رقم کی وصولی کے لیے کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی ۔

آڈٹ حکام نے رپورٹ میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہارکرتے ہوئےذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی اور رقم وصولی کیلئے ٹھوس اقدامات کی سفارش کی ہے۔ سماء

sui southern

K ELECTRIC

defaulter

Auditor General Report

Tabool ads will show in this div