متحدہ سے اتحاد حکومت کیلئے نہیں جمہوریت اور قانون سازی کیلئے کیا، بلاول

ویب ایڈیٹر

لاڑکانہ : پيپلز پارٹی کے چيئرمين بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے سندھ ميں حکومت کيلئے کبھی اتحاد کی ضرورت نہيں رہی، ايم کيو ايم سے مفاہمت کی سياست کی، پيپلز پارٹی مارچ کرتی تو  شير بھی بھاگ جاتا۔

لاڑکانہ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے نوجوان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ جمہوريت کی مضبوطی کيلئے ہر پارٹی سے بات کرنے کيلئے تيار ہيں، ہماری طاقت عوام ہیں، عوام کی طاقت چاہتے ہيں، ايم کيو ايم سے جمہوريت اور قانون سازی کيلئے اتحاد کیا تھا، اتحاد کی ضرورت نہيں پڑی۔

انہوں نے کہا کہ اگر آج ہم لانگ مارچ کرتے تو شیر بلی بن کر بھاگ جاتا، زیادتیوں پر چاہتے تو طاقت کا استعمال کرکے بدلہ لے سکتے تھے، لیکن ایسا نہیں کریں گے، خوشحال اور مضبوط پاکستان چاہتے ہيں۔ سماء

Video

law

battle

doping

Tabool ads will show in this div