انچولی میں عوام نے 2 ٹارگٹ کلرز پکڑلئے، شدید تشدد، رینجرز نے تحویل میں لے لیا

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر

کراچی : کراچی کے علاقے انچولی میں عوام نے دکان میں گھسنے والے 2 ٹارگٹ کلرز کو پکڑ لیا، پولیس اور رینجرز کے درمیان ملزمان کو تحویل میں لینے پر تنازع کھڑا ہوگیا، مشتعل عوام نے ملزمان کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا، سیکیورٹی اہلکاروں کو بھی دھکے دیئے۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے انچولی میں دو مشتبہ افراد ایک دکاندار کو مارنے کیلئے آئے، شہریوں نے دونوں کو پکڑ کر دکان میں بند کردیا، بعد میں پتہ چلا پکڑے گئے افراد ٹارگٹ کلرز ہیں۔

پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچی، تاہم ملزمان کی تحویل پر تنازع کھڑا ہوگیا، پولیس کی جانب سے ٹارگٹ کلرز کی تحویل کی کوشش پر عوام مشتعل ہوگئے اور اہلکاروں کو دھکے دیئے، رینجرز اہلکاروں نے ملزمان کو باہر نکالا تو لوگوں ان پر ٹوٹ پڑے اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے دونوں کی حالت تشویشناک ہوگئی تاہم سیکیورٹی اہلکار انہیں گاڑی میں بٹھا کر لے گئے۔

ٹارگٹ کلرز کے پکڑے جانے کی کوریج کرنے والی سماء کے کیمرہ مین پر بھی مشتعل افراد نے تشدد کیا جبکہ کیمرے کو بھی نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ سماء

رینجرز

France

ODIs

hair

Tabool ads will show in this div