کوئٹہ: جے یو آئی ف کی جلسہ گاہ کے قریب خودکش دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 20 زخمی
ویب ایڈیٹر
کوئٹہ : کوئٹہ میں جے یو آئی ف کی جلسہ گاہ کے قریب خودکش دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، کئی کی حالت تشویشناک ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، کئی گاڑیوں، دکانوں اور عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا، حملے کی ذمہ داری جند اللہ نے قبول کرلی۔
کوئٹہ میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کا جلسہ ختم ہوتے ہی میکانگی روڈ پر خودکش حملہ آور نے دھماکا کردیا، بتایا جاتا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا قافلہ اس مقام سے گزر رہا تھا تاہم وہ خیریت سے ہیں، دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، کئی کی حالت تشویشناک ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
میکانگی روڈ کے قریب دھماکے کی آواز پورے شہر میں سنی گئی، جے یو آئی ف کی جلسہ گاہ کے تمام گیٹ بند کردیئے گئے، لوگوں میں بھگڈر بھی مچی، فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
دھماکے میں جاں بحق 2 افراد کی لاشیں اور 20 زخمی سول اسپتال منتقل کئے گئے۔
ایس ایس پی آپریشنز اعزاز گورایہ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ خودکش حملہ آور جلسہ گاہ میں داخل نہیں ہوسکا، فضل الرحمان کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی گئی، بلوچستان پولیس نے امیر جمعیت علمائے اسلام کو بم پروف گاڑی دی تھی۔ سماء