مسئلہ کشمیر کا حل، بھارتی حکومت بہانے بنارہی ہے، بلاول

 رپورٹ

لاڑکانہ : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور کشمیری جانتے ہیں کہ مسئلہ کے حل کیلئے آگے بڑھنے کا راستہ کیا ہے تاہم بھارت بہانے بناکر امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو میں بھارتی حکمرانوں ایک اور پیغام دے ڈالا، مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے دو ٹوک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ  اقوام متحدہ، پاکستان اور کشمیری مسئلے کے حل کے راستے پر متفق ہیں لیکن بھارتی حکومت بہانے بنا رہی ہے۔

بلاول کا کہنا ہے کہ سرحد کے دونوں جانب کے نوجوان جنگ نہیں چاہتے

خطے میں امن آکر رہے گا، نو ڈیرو میں دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے سیاسی پلان بھی بتادیا، کہتے ہیں ووٹ بینک بڑھانے کیلئے شہر شہر ریلیاں نکالی جائیں گی۔

چھبیس سالہ بلاول بھٹو نے دھرنے والوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا، پی پی چیئرمین کے مطابق سیاسی یتیم اور کٹھ پتلیاں ملک کو آمریت کی جانب دھکیلنا چاہتی تھیں تاہم ایسا ممکن نہ ہوا، پاکستان میں جمہوریت ہے اور انتخاب کے ذریعے اقتدار کی منتقلی عمل میں آئی ہے۔ سماء

vote

Video

کشمیر

battle

surrenders

properties

Tabool ads will show in this div