رحیم یار خان؛ہولناک حادثے میں 29 افرادجاں بحق؛متعددزخمی
رحیم یارخان: دریجہ پھاٹک کے قریب دو بسوں میں تصادم کے نتیجے میں انتیس افراد جاں بحق اور پچاس سے زائد زخمی ہو گئے۔ایک بس کراچی سے بہاولپور دوسری بس سیالکوٹ سے صادق آباد جارہی تھی ۔ رحیم یارخان کے قریب دریجہ پھاٹک کے قریب مخالف سمت سے آنے والی دو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ انتیس مسافرجاں بحق اور پچاس سے زائد زخمی ہو گئے۔ حادثے کی وجہ تیز رفتاری ہے۔
ایک بس کراچی سے بہاولپور اور دوسری سیالکوٹ سے صادق آباد جارہی تھی۔ حادثے میں کئی افراد شدید زخمی ہوئے جس سے جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پرموقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا۔ کئی لاشوں کو بس کی باڈی کاٹ کر باہر نکالا گیا۔
زخمیوں کو شیخ زید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ سماء