عمران خان آج گجرات میں ایک اور سیاسی دھماکا کریں گے

Nov 30, -0001

گجرات:  کپتان آج گجرات کی وکٹ پر بھرپور اننگز کھلینے کے لیے تیار ہیں ۔ ظہور الہٰی اسٹیڈیم میں رات گئے دن کا سماں نظر آیا ۔

کپتان ایک اور سیاسی دھماکا کرنے کیلئے بےقرار ہیں۔ عوام کا سمندر کے لیئے گجرات میں پنڈال سج گیا ۔ ساؤنڈ سسٹم پہنچ گیا ۔ کپتان آج ظہور الہٰی اسٹیڈیم میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کریں گے ۔

پی ٹی آئی کارکنوں کی بڑی تعداد اپنے قائد کا بھرپور استقبال کرنے کے لیے تیار ہے ۔

رات گئے سے ہی پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد جلسہ گاہ میں نظر آئی ۔ ایک منچلے نے تو چالیس فٹ لمبا بیٹ بھی تیار کرلیا ۔

خواتین اور بچے بھی جلسہ گاہ کی رونق بنے رہے ۔ پی ٹی آئی کے پرچم والی ٹوپیاں اور چادریں بھی دھڑا دھڑ فروخت ہورہی ہیں۔ 

کپتان پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ گجرات جلسے کیلئے انھوں نے کچھ خاص باتیں بچاکررکھی ہیں۔ لائحہ عمل کا اعلان بھی کریں گے۔ سماء 

motogp

عمران خان

Tabool ads will show in this div