ملک دشمن لوگ ملکی ترقی کی راہ میں خلل ڈال رہے ہیں،امیرمقام

Amir Maqam Sot 16-10 مردان : امیر مقام کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت روشنی اور ترقی کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے، ملک دشمن عناصر ترقی کے ایجنڈے پر جاری کام میں خلل ڈالنے کیلئے دن رات کوششیں کر رہے ہیں۔ مردان میں عوامی جلسہ سے خطاب میں وزیراعظم کے مشیر انجینیر امیر مقام کا کہنا تھا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیرقیادت مسلم لیگ (ن) کی حکومت روشنی اور ترقی کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے جبکہ ملک دشمن عناصر ترقی کے ایجنڈے پر جاری کام میں خلل ڈالنے کیلئے دن رات کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ایجنڈا روشنیوں اور ترقی کا ہے جبکہ ملکی ترقی کے دشمن اس میں رکاوٹیں پیدا کرنے کیلئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں، ترقی کا سفر جاری رہے گا اور 2018کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔ جلسہ سے مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر اور مسلم لیگ کے رہنما پیر صابر شاہ نے بھی خطاب کیا،انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ تحریک انصاف سی پیک اور دہشت گردی کے خاتمہ کی جنگ کے مخالف ایجنڈے پر کام کررہی ہے اور عدم استحکام چاہتی ہے، عمران خان کی پالیسیاں ناکام ہوچکی ہیں جبکہ وزیراعظم محمد نواز شریف اور بیس کروڑ عوام کا ایجنڈا ترقی کا ایجنڈا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت خیبر پختونخوا میں ناکام ہوچکی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عوام کی کثیر تعداد اس کے خلاف ہے۔ کے پی کے اسمبلی کے رکن اور حکومتی اتحاد میں شامل جمشید خان مہمند نے جلسہ سے خطاب کیا اور مسلم لیگ (ن) میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔ سماء

IMRAN KHAN

PERVAIZ RASHEED

Ameer Muqam

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div