کوئٹہ خود کش حملے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج

ویب ایڈیٹر:


کوئٹہ  :  گزشتہ روز کوئٹہ میں ہونے والے خودکش حملے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔

کوئٹہ کے سٹی پولیس اسٹیشن میں ایس ایچ او کی مدعیت میں مولانا فضل الرحمان پر ہونے والے خود کش حملے کا مقدمہ نامعلوم دہشت گرد کے خلاف درج کیا گیا ہے، مقدمے میں قتل، اقدام قتل،  دہشت گردی اور ایکسپلوزیو ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ فضل الرحمان کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ مفتی محمود کانفرنس میں خطاب کے بعد واپس جارہے تھے، دھماکے میں 3 افراد جاں بحق جب کہ 14 زخمی ہوگئے تھے۔ سماء

کے

کا

MQM

Tahir-ul-Qadri

خلاف

KESC

karzai

Tabool ads will show in this div