سیرل المیڈا کی خبر،چوہدری نثار سے ڈان ایڈیٹر کی ملاقات

cyril-almeida--647_101216022411 اسلام آباد : وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے روزنامہ ڈان کے ایڈیٹر ظفر عباس نے ملاقات کی ، ملاقات میں قومی سلامتی کے حوالے سے روزنامہ ڈان کی خبر اور حکومت کی جانب سے کی جانے والی انکوائری کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے روزنامہ ڈان کے ایڈیٹر ظفر عباس نے ہفتہ کو پنجاب ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید بھی موجود تھے۔ ملاقات میں قومی سلامتی کے حوالے سے روزنامہ ڈان کی خبر اور اس حوالے سے حکومت کی جانب سے کی جانے والی انکوائری کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ انکوائری کا مقصد مذکورہ رپورٹ کے تمام پہلوؤں اور محرکات کو بے نقاب کر ناہے، معاملے کی انکوائری کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ ظفر عباس نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی معاملات پر ڈان ملکی مفاد کا تحفظ اور ذمہ دارانہ کردار اداکرتا رہے گا، ایڈیٹر ڈان کی طرف سے معاملے کی انکوائری میں تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ سماء

ALLEGATIONS

PM house

Cyril Almeida

Dawn Newspaper

zafar abbas

Tabool ads will show in this div