آفریدی اور میانداد کے منہ میٹھا کرنے کی ویڈیو جاری

CuzxbNfWcAA4Ums (1) کراچی : کہا سنا معاف ، جو ہوا برا ہوا اور افسوس ہوا، اب آگے کی بات کرتے ہیں، جی ہاں، دو بڑے کھلاڑی بالا آخر پھر اچھے دوست بن گئے، جاوید میاناد اور شاہد آفریدی نے تمام گلے شکوے اور لڑائی جھگڑے ختم کرکے ایک دوسرے کو گلے لگا لیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک اور ٹوئٹر پر مشتاق آفریدی (جو شاہد آفریدی کے بھائی ہے) نے جاوید میانداد اور شاہد آفریدی کی دوبارہ  دوستی کی ویڈیو جاری کردی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے شاہد آفریدی اور جاوید میانداد ایک دوسرے کو مٹھائی کھلا رہے ہیں، جب کہ ایک دوسرے سے اپنے الفاظ پر معافی بھی مانگ رہے ہیں۔ اس موقع پر جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی میرا چھوٹا بھائی ہے،جذبات میں کہی گئی تمام باتیں واپس لیتے ہیں۔ دوسری جانب بوم بوم آفریدی نے بھی بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ کبھی نہیں چاہاآ پ مجھ سے سوری کریں، جو باتيں آپ نے کی تھيں، ان سے ميرا اور فيملی کا دل دکھا،جاوید بھائی سے مل کر اچھا لگا۔ دونوں نے ملاقات کے موقع پر ایک دوسرے کو مٹھائی بھی کھلائی۔ سماء  

APOLOGY

mushtaq afridi

Tabool ads will show in this div