سوات، فورسز اور مسافر وین میں تصادم،دو افراد جاں بحق
ویب ایڈیٹر:
سوات : علی گرامہ کے علاقے میں ٹریفک حادثے کے دوران دو افراد جاں بحق، جب کہ چھ مسافر زخمی ہوگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق سوات کے علاقے علی گرامہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار مسافر وین سے ٹکرا گئی، جس سے دو افراد جاں بحق، جب کہ چھ افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق افراد اور زخمیوں کو سوات اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ سماء