کراچی کےساحل کےنزدیک نایاب وہیل
کراچی :بحیرہ عرب میں کراچی کے قریب نایاب نسل کی عربین ہم بیک وہیل دیکھی گئی۔ یہ مناظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگئے۔
سماء کوموصول ہونےوالی ویڈیو میں بحیرہ عرب میں نایاب وہیل دیکھی جاسکتی ہے۔ یہ وہیل دنیا بھر میں انتہائی نایاب ہے۔
کراچی کے قریب سمندر میں نایاب نسل کی 'عربین ہم بیک وہیل' کی تعداد 5 سے زائد تھی۔ ڈیبلو ڈیبلو ایف کے مطابق دنیا بھر میں اس نسل کی صرف 82 وہیلزموجود ہیں۔ سماء