کراچی میں 30 اور 31 اکتوبر کو بارش کا امکان

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:


کراچی  :  محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباؤ آئندہ 36 گھنٹوں میں طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث کراچی میں 30 اور 31 اکتوبر کو بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
 
محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران بالائی علاقوں میں بعض مقامات پر بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، ملک کے دیگر بیشتر حصوں میں موسم خشک رہے گا، اس دوران مالاکنڈ، ہزاہ ڈویژن اور کشمیر میں ایک دو مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی بحیرہ عرب میں ہوا کا کم شدید دباؤ بننا شروع ہوگیا ہے، جس کے بعد کراچی میں 30 اور 31 اکتوبر کو بارش کا امکان ہے، ہوا کا کم دباؤ آئندہ 36گھنٹوں میں طوفان میں تبدیل ہو سکتا ہے، 24 سے 48 گھنٹوں میں عمان کے ساحلی شہروں میں تیز بارش کا امکان ہے۔


گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ گزشتہ روز راول پنڈی، گوجرانوالہ،ڈی جی خان ڈویژن،پاراچنار،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش راولپنڈی میں چھ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سکھر،مٹھی،تربت ،شہید بینظیر آباد اور لاھور میں انتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سماء

اور

میں

کا

burger

کو

بارش

Tabool ads will show in this div